خضدار، گاج کولاچی میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہونے کی وجہ سے علاقے میں سکون کی کمی

خضدار(بیورورپورٹ) خضدارکے علاقہ گاج کولاچی میں ترقی وخوشحالی کے دعوے دھرے دھرے رہ گئے ہیں ہردورمیں گاج کولاچی کےعوام کو نظرانداز کیاجارہا ہےصوبے کے موجودہ پی ایس ڈی میں گاج کولاچی کو مکمل نظراندار کرکے علاقہ عوام کو مایوس کردیا ہے گاج کولاچی کے عوام بائیسویں صدی کے شروع میں بھی بجلی،مواصلاتی نظام صحت وتعلیم حتاکہ روڈ جیسی نعمت سے یکسرمحروم ہے ان خیالات کا اظہار خضدار کے علاقہ گاج کولاچی کے عوامی وسیاسی حلقوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا گاج کولاچی کے عوام کو ہر ہمیشہ ترقیاتی کاموں سے محروم کررہاہے یہاں کے علاقہ میں ترقی کا کوئی آثار موجود نہیں ہے علاقہ میں بجلی, مواصلاتی صحت وتعلیم اورروڈ جیسی دنیا کی جدید سہولیات سے یکسر نظرانداز کردیا گیا ہے موجودہ پی ایس ڈی پی میں پورے ضلع کے تمام دیہاتوں کو شامل کیا گیا یے بدقسمت علاقہ گاج کولاچی ہے انکو پی ایس ڈی پی میں ترقیاتی کاموں سے محروم کیاہے علاقہ کو ہر دور میں نظر انداز کرتے چلے آرہےہے اب کی بار پھرانکو مزید پسماندگی میں دھکیل دیاگیا ہے دنیا ترقی کرکے چاند تک پہنچ گیا ہے گاج کولاچی کے عوام صحت کی سہولیات سے محروم ہے دوسری جانب تعلیمی نظام کا مکمل فقدان ہے علاقہ میں جہالت کا دوردورہ ہے لوگ اس ترقی کے دور میں غربت کی لکیرسے نیچے زندگی گزاررہی ہے گاج کولاچی خضدار سے سو ایک بیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ہزاروں نفوش پر مشتمل انکی آبادی ہے خضدار کا خوبصورت علاقہ کو نظراندازکرکے بائیسوی صدی میں وہاں کے لوگوں کوجہالت, غربت اورپسماندگی میں دھکیل دیاگیا ہے عوامی حلقوں نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفرازبگٹی, ایم این اے سرداراخترمینگل,ایم پی اے زہری نواب ثناءاللہ خان زہری, بی این پی عوامی کے سربراہ نوابزادہ میر اسراراللہ خان زہری ودیگر حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ گاج کولاچی کے عوام کی ناخواندگی اور علاقہ کے پسماندگی کا نوٹس لیکر گاج کولاچی کے عوام کو موجودہ ترقیاتی کاموں میں فوری شامل کیاجائے تاکہ علاقہ کے عوام جدید دور میں دنیا کی سہولیات سے آراستہ ہوسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں