صوبائی حکومت اور ادویات کمپنی کا تنازعہ، چمن کے سول ہسپتال میں مریض رل گئے

چمن (آئی این پی ) صوبائی حکومت اور ادویات کمپنی کے تنازعہ نے چمن کے غریب عوام کو سول ہسپتال میں ادویات سے محروم کردیا چمن کا سول ہسپتال ادویات کی ترسیل سے محروم غریب مریض رل گئے پرائیوٹ کلینک میں ادویات انتہائی مہنگی ہونے مریض ادویات کو ترس گئے. صوبائی حکومت پوری ایکشن لیں عوامی حلقوں کی اپیل ۔تفصیلات کے مطابق چمن کے سب سے بڑے ڈی ایچ کیو ہسپتال ادویات کی ترسیل نہ ہونے پر ادویات سے محروم ہوگئے ایک طرف غربت مہنگائی اور پاک افغان سرحد کی بندش سے چمن میں تاریخ کی بدترین بے روزگاری نے بھی پنجے گاڑ رکھے ہیں تو دوسری طرف صوبائی محکمہ صحت و ادویات کی کمپنیوں کے درمیان لین دین کے تنازعہ نے غریب مریضوں کو سہولت سے محروم کردیا جس سے وہ گھٹ گھٹ کر مرض کو بڑھتا ہو دیکھ رہے ہیں جبکہ محکمہ صحت چمن کے کی جانب سے یہ موقف سامنے آیا ہیں کہ محکمہ صحت بلوچستان کے ادویات کا فنڈز لیپ ہونے پر ادویات کی کمپنیوں کے ادائیگی ممکن نہ ہوسکی جس پر ادویات کمپنیوں نے ادویات کی ترسیل روک دی ہیں جس سے چمن کے غریب مریض اس کا شکار ہوگئے ہیں عوام نے ضلعی انتظامیہ چمن و ڈپٹی کمشنر ضلع چمن راجہ اطہر عباس سے اپیل کی کہ وہ اس مسئلے پر پوری نوٹس لیکر مسئلہ حل کرائے تاکہ عوام کو سہولت مل سکے اور ایک سستا ذریعہ ادویات سے محروم نہ ہوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں