بلوچستان میں شدید بارشیں، سڑکیں پانی میں بہہ گئیں، گوادر اور مکران کا کراچی سے زمینی رابطہ منقطع

کوئٹہ ( آئی این پی ) بلوچستان کے مختلف شہروں میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ گودار اور مکران کا کراچی سے رابطہ منقطع ہو گیاہے ،مو سمیا تی مر کز بلو چستان نے آئندہ 36سے 48گھنٹوںکے دوران تمام متعلقہ محکموںکوالرٹ رہنے کی تاکید کی ہے، موسمیاتی مرکز کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گوادر میں 80 ملی میٹر، اورماڑہ میں 77، پسنی میں 66، جیوانی میں 40 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کوئٹہ میں 24گھنٹوں کے دوران 12ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ پنجگور میں 15، قلات اور تربت میں 11،11 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ اس کے علاوہ خضدار، نوکنڈی اور ژوب میں 5،5 ملی میٹر جبکہ دالبندین میں 4اور لسبیلہ میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گوادر، پسنی، نوشکی، نوکنڈی اور بارکھان میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں، کوئیک رسپانس ٹیمیں اور سول انتظامیہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ سیلاب کے باعث مکران کوسٹل ہائی وے پر بسول ندی کا پل ٹوٹ گیا جس کے باعث ہائی وے 2مقامات سے بند ہو گئی اور گوادر اور مکران کا کراچی سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا، اورماڑہ کے دیہی علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال ہے، متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔دریں اثنا ءموسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گوادر،یوانی، پسنی)، کیچ (تربت)، آواران، چاغی (نوکنڈی، دالبندین)، پنجگور، خاران، واشک اور نوشکی میں بارش آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند ایک مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔آئندہ 36سے 48گھنٹوںکے دوران تمام متعلقہ محکموں سے گزارش ہے کہ وہ الرٹ رہیں۔جمعرات کو گوادر، جیوانی، کیچ(تربت)، آواران، چاغی، خاران، پسنی، اورماڑہ، لسبیلہ، خضدار، قلات، نوشکی، جھل مگسی، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لورالائی اور ہرنائی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسکے علاہ کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، موسی خیل اور بارکھان میں بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، مستونگ، شیرانی اور ژوب میں چند ایک مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔جمعہ کو خضدار، قلات، نوشکی، جھل مگسی، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، ہرنائی، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ،مستونگ، شیرانی، ژوب، موسی خیل اور بارکھان میں بارشوں کے ساتھ ساتھ آندھی اور گرج چمک کا امکان ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود رہا جبکہ گوادر میں 80، اورماڑہ 77، پسنی 66، جیوانی 40، پنجگور 15، کوئٹہ سٹی 12، سمنگلی 10، قلات اور تربت 11، خضدار، نوکنڈی ژوب 05، دالبندین 04، اور لسبیلہ میں 03ملی میٹر بارش ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں