بھارت میں رخصتی پر زیادہ رونے سے دلہن کی موت

نیو دہلی(انتخاب نیوز)بھارت کی ریاست اوڈیشا میں رخصتی کے وقت دلہن کی اچانک موت سے شادی کی خوشیاں، سوگ میں بدل گئیں۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں رخصتی کے وقت دلہن بے ساختہ روئی اور اس دوران دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت واقع ہوگئی۔مذکورہ واقعہ بھارت کی ریاست اوڈیشا کے ضلع سون پور میں پیش آیا اور دلہن کی شناخت گپتسواری ساہو عرف روزی کے نام سے ہوئی۔جلندا گاؤں سے تعلق رکھنے والی روزی ساہو ضلع بالاگیر میں تیتل گاؤں کے بسیکیسان نامی شخص سے ہوئی تھی۔شادی کی رسومات کے بعد جب روزی ساہو کے گھر والے انہیں سسرال کے لیے رخصت کررہے تھے تو دلہن روتے ہوئے بے ہوش کر گرپڑی۔دلہن کے اہلخانہ اور رشتے داروں نے منہ پر پانی چھڑک کر اور مختلف تدبیروں سے انہیں ہوش میں لانے کی کوشش کی لیکن وہ بے سدھ رہیں۔جب اہلخانہ کی جانب سے دلہن کو ہوش میں لانے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں تو انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ڈاکٹر نے انہیں مردہ قرار دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں