بلوچستان ہائیکورٹ کاکورونا اور صفائی کی صورتحال پر تحفظات کا اظہار
کوئٹہ:بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس جمال خان مندوخیل اور جناب جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشترکہ بنچ نے سی پی نمبر 261/2018 طلعت حسین بنام حکومت بلوچستان کی سماعت کے دوران کوئٹہ شہر میں مجموعی صفائی اور کورونا سے درپیش صورتحال معزز عدات نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا سماعت کے دوران عدالت میں اپوزیشن ارکان صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے‘ ملک نصیر احمد شاہوانی سمیت ایڈمنسٹریٹر میٹروپولٹن کارپوریشن طارق جاوید مینگل‘ ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے نمائندے وکلاء اور دیگر متعلقہ افراد موجود تھے عدالت نے استفسار پر کوئٹہ شہر میں صفائی اور جراثیم کش اسپرے کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر میٹروپولٹن کارپوریشن طارق جاوید مینگل نے بتایا کہ کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں منتخب ممبران اسمبلی اور عوام کی مشاورت سے جراثیم کش اسپرے کا کام تیزی سے جاری ہے اس موقع پر معزز عدالت کے سامنے ڈاکٹرز نے مقامی طورپر بولان میڈیکل کی لیبارٹری میں تیار کئے گئے سینیٹائزر دکھائے اور ساتھ ہی رکن اسمبلی نصراللہ خان زیرے کی جانب سے مقامی لیبارٹری میں 5 سو بوتل سینیٹائزر تیار کرنے اور اپنے حلقہ کے عوام میں تقسیم کرنے اور رکن اسمبلی ملک نصیراحمد شاہوانی کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف عوامی آگاہی مہم چلانے کو سراہا اور معزز عدالت نے زندگی کے مختلف شعبوں سے بھی اس قسم کے مثبت کاموں کے لئے آگے آنا چاہئے معزز عدالت نے حکومت کو ہدایت کی کہ وہ بلوچستان یونیورسٹی اور بلوچستان یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اور بیوٹمز سمیت دیگر ادارے جراثیم کش اسپرے اور سینیٹائزر تیار کرنے کے لئے فوری رابطہ کریں تاکہ مقامی طورپر فوری اور سستے نرخوں میں جراثیم کش اسپرے اور سینیٹائزر تیار ہو سکے معزز عدالت نے اس سلسلے میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے بھی حکومت کو ہدایت جاری کیں اس موقع پر معزز عدالت میں ایڈووکیٹ جنرل اور دیگر وکلاء موجود تھے۔