مودی کا سعودی ولی عہد کو فون،دورہ بھارت کی دعوت

نئی دہلی :بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک گفتگو میں انہیں بھارت دورے کی دعوت دی ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کیمطابق وزیراعظم نریندرمودی نے سعودی ولی عہد محمدبن سلمان سے ٹیلی فونک گفتگو میں دوطرفہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کی فنکشنگ پر تبادلہ خیال کیا۔گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ پارٹنرشپ کیاستحکا م کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات کا بھی جائزہ لیا۔مودی نے سعودی ولی عہد سیگفتگو میں دوطرفہ تجارت،سرمایہ کاری میں مزید توسیع کی خواہش کااظہار بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں