پنجگور، برقی قلت سے شہری رُل گئے

پنجگور: کروانا وائرس کے سلسلے میں پنجگور سمیت پورے مکران میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بازار مارکیٹ اور دکانیں بند ہیں مگر اس کے باوجود مکران میں سب سے زیادہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ صرفِ پنجگور میں کی جارہی ہے بلکہ بجلی کا نظام درہم برہم بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ وولٹیج کی کمی اور ٹرپننگ سے شہری عاجز آگئے علاقے میں پانی کی قلت تفصیلات کے مطابق مکران میں سب سے زیادہ بجلی کی لوڈشیڈنگ پنجگور میں کی جارہی ہے ہے دن کو صرف پانچ گھنٹے اور رات کو دو گھنٹے بجلی دیا جاتا ہے وہ بھی نہ ہونے کے برابر ہے وولٹیج اتنی کم کی جاتی ہے کہ نہ بلب روشن ہوتے ہیں اور نہ ہی دیگر برقی آلات کام کرتے ہیں بجلی کے وولٹیج کی کمی بیشی سے نہ صرف لوگوں کے قیمتی برقی آلات فریج پانی کے موٹرز وغیرہ جل کر ناکارہ ہورہے ہیں جس سے لوگوں کو ہر ماہ ہزاروں روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے وولٹیج کی کمی بیشی سے آئے روز بجلی کے ٹرانسفارمرز بھی خراب ہورہے ہیں اور ان کی مرمت واپڈا نہیں کرتا اس لئے محلے والے چندہ کرکے ٹرانسفارمرز کی مرمت کرتے ہیں عوامی حلقوں کے مطابق لوگ پریشان ہیں کہ بجلی کے بلز کے نقایاجات جمع کریں یا برقی آلات یاٹرانسفارمرزکی مرمت کی کریں دوسری جانب علاقے میں بجلی نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سیالیکڑونک کے پیشے سے وابستہ ہزاروں افراد بے روز گار ہوگئے ہیں علاقے کے لوگوں کو بجلی کے عام استعمال کیساتھ ساتھ پانی کے حصول کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے شہر میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے علاقے کے عوامی حلقوں نے اپیل کی ہے کہ پنجگور میں لوڈشیڈنگ میں کمی کرکے بجلی کے وولٹیج کو مطلوبہ وولٹیج پر برقرار رکھا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں