مذاکرات کے باقاعدہ آغاز تک ایران جوہری سرگرمیاں کم کر دے، امریکہ
تہران:ایران میں حکام کا کہنا ہے کہ جب تک امریکا کی طرف سے تمام پابندیاں ختم نہیں کی جاتیں، ایران میں یورینیم کی بیس فیصد تک افزودگی میں کمی نہیں کی جائے گی، حکومت کا یہ موقف ایرانی پریس ٹی وی نے ایک اعلی عہدیدار کا نام نہ ظاہر کرتے ہوئے نشر کیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق بائیڈن انتظامیہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کرنے کے لیے نئی تجاویز پیش کرنے والی ہے،اطلاعات کے مطابق امریکا تہران حکومت سے یہ مطالبہ کرنے والا ہے کہ جب تک مذاکرات کا باقاعدہ آغاز نہیں ہوتا، وہ اپنی جوہری سرگرمیاں کم کر دے۔
Load/Hide Comments


