سعودی عرب پر حوثیوں کے چارڈرون، ایک بیلسٹک میزائل حملہ ناکام

صنعاء :یمن کی آئینی حکومت کے دفاع کے لیے سرگرم عرب اتحاد نے بتایا ہے کہ ایک روز میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب کی سرزمین پر حملے کے لیے چھوڑے چار بمبار ڈرون اور ایک بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں عرب اتحاد کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا کی معاندانہ سرگرمیوں کا ہدف سعودی عرب کا سرحدی شہر جازان اور اس کی شہری آبادی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں