51 سال ساتھ نبھانے والے جوڑے کا کورونا وائرس کے باعث ایک ساتھ انتقال

شادی کے بعد شوہر اور بیوی زندگی بھر کے ساتھی بن جاتے ہیں اور محبت ہو تو موت ہی ان کو جدا کرپاتی ہے، مگر ایک جوڑے نے ‘اٹوٹ بندھن’ کے الفاظ کو نئے معنی پہنا دیئے۔51 سال تک شادی کے بندھن میں بندھے رہنے والے ایڈرین اور اسٹیورٹ بیکر نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کے نتیجے میں 6 منٹ کے وقفے سے چل بسے۔ریاست فلوریڈا کے علاقے بوائینٹن بیچ کا رہائشی یہ جوڑا چند ہفتے پہلے تک مکمل صحت مند تھا۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق 74 سالہ اسٹیورٹ بیکر اور 72 سالہ ایڈرین بیکر کی شادی کو 51 سال سے زائد عرصہ گزر گیا تھا اور وہ کسی خاص بیماری کے شکار بھی نہیں تھے، تاہم مارچ کے وسط میں انہیں بیماری کا احساس ہوا۔ان کے بیٹے بڈی بیکر نے بتایا کہ کووڈ 19 سے ہونے والی پیچیدگیوں کے نتیجے میں ان دونوں کا انتقال آگے پیچھے 6 منٹ کے وقفے سے ہوا۔بڈی بیکر امریکا کی نیشنل فٹبال لیگ کے ایجنٹ ہیں اور والدین سے محرومی پر انہوں نے کورونا وائرس کی وبا کی ہولناکی کو بیان کرتے ہوئے لوگوں پر زور دیا کہ وہ سماجی دوری اور گھروں میں رہنے کے حکومتی فیصلوں پر عمل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں