کورونا:عمان میں آٹھ تا 15مئی تک آمدورفت پر پابندی عائد

مسقط:عمان میں کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے 8 تا 15مئی شام 7 سے صبح 4 بجے تک آمدورفت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکام نے بتایاکہ8 سے 15مئی تک دن کے اوقات میں تجارتی سرگرمی پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔دوسر ی جانب سعودی عرب کی تمام مساجد میں تراویح اور تہجد ساتھ ادا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔سعودی وزارت اسلامی امور کے مطابق تراویح، تہجد اور عشا کا دورانیہ 30 منٹ کا ہوگا۔ادھر آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے میئر نے لاک ڈاون میں نرمی کا اعلان کردیا۔آئرلینڈ میں کورونا سے ایک اور موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 4906 تک پہنچ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں