افغا نستان،جھڑپوں میں 2 افغان فوجی، 17 طالبان عسکریت پسند ہلاک
کابل:افغانستان کے دو صوبوں میں رات گئے ہونے والی جھڑپوں میں دو فوجی اور 17 طالبان عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ضلعی سربرا ہ محمن عمر خیل نے بدھ کے روز شِنہوا کو بتا یا کہ شمالی قندوز صوبہ میں طالبان عسکریت پسندوں نے چہار درہ ضلع میں افغان قومی دفا عی و سکیورٹی فورسز (اے این ڈی ایس ایف)کے گشت پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ہو نے والی جھڑپ کچھ دیر تک جاری رہی۔ضلعی سربراہ نے کہا کہ دو فوجی اور تین عسکریت پسند ہلاک ہو گئے جبکہ ایک فوجی اور ایک عسکریت پسند زخمی ہوئے۔افغان وزارت دفاع نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ جنوبی صوبہ قندھار میں افغان فوج نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر شورش زدہ ضلع زہری میں ایک کلین آپ آپریشن کیا، جس میں 14 طالبان عسکریت پسند ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے چار ٹھکانے تباہ کردیئے اور زہری میں ایک وسیع و عریض علاقے کو عسکریت پسندوں سے صاف کردیا۔


