افغانستان، سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں 23 طالبان ہلاک، متعدد زخمی
کابل : افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں 23 طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فوجی ترجمان محمد حنیف رضائی نے بتا یا کہ صوبہ بلخ کے ضلع شولگارہ میں سیکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانے کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں 23 طالبان ہلاک جبکہ گیارہ زخمی ہو گئے۔ حملے میں طالبان کا ٹھکانہ اور تین موٹر بائیک بھی تباہ ہو گئے۔
Load/Hide Comments


