افغان فوج کے 20 کمانڈو طالبان سے جھڑپوں میں ہلاک

فریاب: صوبے فریاب میں طالبان سے جھڑپوں میں افغان آرمی کے 20 کمانڈو ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق صوبے فریاب کے ضلع دولت آباد میں افغان فوج کے کمانڈوز اور مقامی سیکیورٹی اہلکاروں نے طالبان کے خلاف آپریشن شروع کیا جس کے بعد شروع ہونے والی جھڑپوں کے دوران تقریبا 20 کمانڈوز ہلاک اور 6 اہلکار زخمی ہوگئے، ہلاک کمانڈوز کا تعلق آرمی کی اسپیشل یونٹ سے تھا تاہم ابھی تک حکومت کی جانب سے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب افغانستان میں امن عمل کے بعد سے طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جب کہ تقریبا 80 سے زائد افغان اضلاع میں جھڑپیں جاری ہیں جس کے نتیجے میں اب تک 00 کے قریب طالبان اور 90 اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں