فلپائن، جھڑپ کے دوران 3مشتبہ مسلح شدت پسند ہلاک

منیلا:فلپائن کے جنوبی علاقہ میں فلپائن کے فوجیوں کے ساتھ اتوار کے روز صبح صادق سے قبل جھڑپ میں 3 مشتبہ مسلح شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔زاموآنگا شہر میں مغربی مینڈانا کمانڈ کے لیفٹیننٹ جنرل کورلیٹو وینلوان نے کہا کہ صوبہ ماگوئنڈانا میں مسلح افواج اور بانگسامورو اسلامی آزادی کے جنگجوؤں (بی آئی ایف ایف)میں مقامی وقت کے مطابق صبح تقریبا ً6بجے جھڑپ شروع ہوئی۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جب دستوں کا مقابلہ بی آئی ایف ایف کے 10ارکان سے ہوا تب وہ فوجی آپریشن کررہے تھے۔وینلوان نے کہا کہ ان میں سے7فرار ہوگئے جو پیچھے 3پستول،2ہینڈ گرنیڈز اور غیرقانونی منشیات چھوڑ گئے۔بی آئی ایف ایف 200 افراد پر مشتمل ہے جن پر وسطی مِنڈانا خطہ میں بمباری اور دیگرظلم وتشدد کا الزام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں