افغانستان، سکیورٹی فورسز کے حملے میں مزید 14 طالبان ہلاک، متعدد زخمی

کابل : افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے حملے میں چودہ طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے صوبہ سمانگین کے ضلع فیروز ناخچیر میں طالبان کے ٹھکانے کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں چودہ طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ حملے میں طالبان کا ٹھکانہ کا بھی تباہ ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں