پٹ فیڈر کینال میں پانی کی کمی سے کسانوں کا معاشی قتل ہورہا ہے ،حمید بلوچ

کوئٹہ:بی ایس او پجار کے سابقہ چیئرمین و نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر ایڈووکیٹ حمید بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پٹ فیڈر کینال میں پانی کی کمی سے کسانوں کا معاشی قتل ہورہا ہے جسکی ذمہ دار نا اہل صوبائی حکومت اور نصیر آباد کے نمائندے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پٹ فیڈر میں پانی کا شارٹ فال مقامی کسانوں کی زمینیں بنجر ہونے لگیں ۔لیکن ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ نصیرآباد ڈویژن گرین بیلٹ کو حکومتی سست روی اور نااہلی نمائندوں کی وجہ سے بنجر بیلٹ میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ محکمہ ایریگیش نصیرآباد بھی اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہے جس سے کسانوں کو انکے حصے کا پانی نہیں مل رہا ۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پٹ فیڈر کینال پانی کی کمی کا مسئلہ صرف نصیر آباد کے کسانوں کا نہیں بلکہ بلوچ قوم کے معاشی قتل کے مترادف ہے اور بلوچستان کا قومی مسئلہ ہے جس پر بلوچستان حکومت سندھ حکومت سے نتیجہ خیز بات چیت کرنے کے بجائے جھوٹے دعوؤں اور بیانات تک محدود ہے۔

سندھ بلوچستان کے حصہ کا نام پانی براہ راست چوری کررہا ہے لیکن نصیرآباد ڈویڑن کے جب سے وہ اسمبلی گئے ہیں پانی کے اہم مسئلے پر کبھی ایک لفظ تک اسمبلی میں بولنے کی زحمت نہیں کی جو کہ انکی سست روی اور نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ نصیرآباد کے نمائندے محض روڈ نالی کی اسکیمات کی دوڑ میں ہیں تاکہ بڑی آسانی سے کرپشن کرسکیں ۔

بیان میں مزید کہا گیا بلوچستان حکومت پانی کی کمی کے مسئلے پر سندھ حکومت سے سنجیدگی سے بات کرے اور پانی کے مسئلے کے حل کے لئیے عملی اقدامات اٹھائے ۔تاکہ بلوچستان کے کسانوں کا معاشی قتل ہونے سے بچے ۔بصورت دیگر لائحہ عمل طے کرکے مقامی کسان اور عوام متعلقہ نمائندوں اور حکومت بلوچستان کے خلاف سخت احتجاجی تحریک چلائی گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں