شادی کور ڈیم سے پسنی شہر کو پانی کی سپلائی 4 دن تک معطل رہے گی

پسنی :شادی کور ڈیم سے پسنی شہر کو پانی کی سپلائی 4 دن تک معطل رہے گی۔ گذشتہ رات کو ہونے والی طوفانی بارشوں کی وجہ سے ”شادی کور ڈیم” کے چینل میں پانی کا دباؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے 4 دن تک پانی کی سپلائی معطل رہے گی۔انہوں نے بتایا کہ رات کو ہونے والی بارش کی وجہ سے”شادی کور ڈیم“ میں پانی کافی مقدار میں آچکی ہے اور بارش کا پانی ریلے کی شکل میں اپنے ساتھ ندی نالوں میں پڑی گھاس پھوس، خشک لکڑیاں اور درختیں بھی اُکھاڑ کر اپنے ساتھ لے آتی ہے۔اور اس صورت میں اگر ہم نے پانی کی سپلائی شروع کردی تو یہ چیزیں چینل میں جاکر جمع ہوجائینگی جس سے چینل کو نقصان پہنچے گا اور اس کے سبب پانی کی سپلائی بہت دنوں تک معطل ہوسکتی ہے لہذا دائمی نقصانات سے بچنے کے لیے جزوی طور پر چار دن کے لیے چینل کو بند کردیا جارہا ہے۔دوسری جانب محکمہ پبلک ہیلتھ پسنی کے ایس ڈی او ”فضل کریم” نے بتایا کہ اگر بجلی کی شارٹ فال نہ ہو تو ہم روزانہ کی بنیاد پر پسنی سٹی کو 7 لاکھ گیلن پانی سپلائی کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں