پاکستان سے 10 ہزار جنگجو افغانستان میں داخل ہوئے، اشرف غنی کا ازام

تاشقند :افغانستان کے صدر اشرف غنی نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان سے 10 ہزار جنگجو افغانستان میں داخل ہوئے ہیں۔یہ الزام جمعہ کو افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ازبکستان میں ہونے والی سینٹرل اینڈ ساؤتھ ایشیاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عائد کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر بات چیت نہ ہوئی تو ہم طالبان کا مقابلہ کریں گے، یہ امن کیلئے آخری موقع ہے۔تاشقند میں جاری کانفرنس کی سائیڈلائن پر وزیرِ اعظم عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات بھی کی۔ملاقات کے دوران افغانستان کی موجودہ صورتِ حال، پاک افغان تعلقات اور خطے کی صورتِ حال پر گفتگو ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں