پٹ فیڈر کینال میں پانی کی کمی محکمہ کی نا اہلی ہے، ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ
اوستہ محمد: نیشنل ڈیمو کرٹ پارٹی کے سربراہ، بزرگ سیا ستدان قوم پرست رہنماء ڈاکٹر عبدالحی بلوچ نے کہا کہ پٹ فیڈر کینال میں پانی کی کمی سے محکمہ ایری گیشن کی نا اہلی اور گرین بیلٹ کو جان بوجھ کر غیر آباد اور بنجر بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پٹ فیڈر کینال کے تمام زیلی شاخوں کے کاشتکار و زمیندار سرپا احتجاج ہیں لیکن محکمہ ایری گیشن والوں کو کوئی پرواہ تک نہیں انہوں نے کہا کہ پٹ فیڈر کینال کی بھل صفائی کے لئے کروڑوں روپے آئے لیکن بھل صفائی نہیں کی گئی اس کی اصل وجہ 2010کے سیلاب میں سندھ اور بلو چستان ایریا میں لوگ نقل مکانی کر کے پٹ فیڈر کینال کے کناروں پر گھر بنا کر بیٹھ گئے ہیں ان کو محکمہ ایری گیشن والے نہیں اٹھا سکتے جبکہ سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ شاخوں دریا اور کینالوں کے کناروں پر بیٹھے ہوئے لوگوں کو بے دخل کر کے ان کو مکمل صاف کیا جائے تاکہ بھل صفائی میں رکاوٹیں نہ ہوں لیکن ایسا نہیں کیا جا رہا ہے ڈاکٹر عبدالحی بلوچ نے اس کا قصور وار محکمہ ایری گیشن کو ٹھرایا ہے کیونہ ان کی لا پرواہی کی وجہ سے سب کچھ، اگر محکمہ ایری گیشن فورس کے ذریعے تمام نا جائز تجاویزات کو ختم کرواتے تھے لیکن وہ ایسا اس لئے نہیں کر رہے ہیں کہ وہ بھل صفائی کی رقم خ کھانا چاہتے ہیں، ڈاکٹر عبدالحی بلوچ نے کہا کہ پٹ فیڈر کو گرین بلیٹ کا نام دیا گیا لیکن جان بوجھ کر کے اسے غیر آباد کیا جارہا ہے میں اس کی مذمت کرتا ہوں اور کاشتکاروں اور زمینداروں کے ساتھ ہوں ان کے ہر جائز مطالبات کو میں بھر پور ساتھ دونگا، ایری گیشن محکمہ اپنی سابقہ افادیت کھو چکی ہے جو پانی آتا بھی ہے وہ پانی چوری ہو تی ہے اس لیئے ٹیل کے زمیندار سخت پریشان ہیں حکومت بلو چستان اس طرف توجہ دے وارنہ احتجاجوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔


