گوادر اور پسنی میں کورونا کیسز میں اضافہ، 48گھنٹوں کے دوران 9افراد میں وائرس کی تشخیص

گوادر:ساحلی شہر گوادر اور پسنی میں کرونا کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا،گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران 24لوگوں کے کرونا ٹیسٹ لیے گئے جن میں 9افراد کے ٹیسٹ پازیٹیو آگئے گوادر میں 17دنوں کے اندر گیارہ سو اٹھائیس لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں 262لوگوں کے ٹیسٹ پازیٹیو آگئے اس سلسلے میں ڈی ایچ او گوادر ڈاکٹر شیردل نے بتایا کہ۔بہت سے لوگ ابھی بھی اسے معمولی بخار سمجھ رہے ہیں،آرایچ سی پسنی میں 24لوگوں کے کرونا ٹیسٹ لیے گئے جن میں 9افراد میں کرونا وائرس ہونے کی تصدیق ہوگئی،تمام ٹیسٹ آر ٹی اے کے زریعے لیے گئے بتایا جاتا ہے ساحلی شہر پسنی میں کرونا وائرس کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے یوں تو دونوں شہروں میں بخار کھانسی اور دیگر موسمی بیماریاں عام ہیں لیکن اب سرکاری زرائع سے کرونا کے مریضوں کا بھی انکشاف ہورہا ہے آر ایچ سی ہسپتال پسنی کے زرائع کے مطابق پسنی میں گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران 24لوگوں کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں 9افراد کے کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آگئے۔ ہسپتال زرائع کے مطابق آر ٹی اے کے زریعے کیے گئے ٹیسٹ میں 9لوگوں کے ٹیسٹ پازیٹیو آئے ہیں جو کہ ایک اچھی علامت نہیں ہے دوسری جانب پسنی شہر میں لوگوں کی جانب سے ایس او پیز پر کوئی توجہ نہیں دیاجارہا لوگ بغیر ماسک کے گھوم رہے ہیں واضح رہے کہ پسنی کے کچھ علاقے بخار اور کھانسی سے شدید متاثر ہیں لیکن لوگ انہیں ابھی بھی معمولی بخار سمجھ رہے ہیں اس سلسلے میں ڈی ایچ او گوادر ڈاکٹر شیردل نے بتایا کہ گوادر میں 17دنوں کے اندر 1128لوگوں کے کرونا ٹیسٹ لیے گئے جن میں 262افراد کے ٹیسٹ پازیٹیو آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں