جام حکومت نے سب کچھ ہی جام کردیاہے،نیشنل پارٹی

نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ عجب حکومت کی غضب کی کہانی کا منظر پیش کررہی ہے پیڑول پانی اور بجلی غائب ہوگئی ہے جام حکومت نے سب کچھ ہی جام کردیا۔کوئٹہ کے عوام ایک طرف ٹینکر مافیا اور پیرول مافیا کے رحم وکرم ہے تو دوسری طرف بجلی کی آنکھ مچولی سے عذاب میں ہے۔ لیکن کیا خوب حکومت ہے کہ پھر بھی گڈ گورننس کے دعوے کرکے عوام کی نفسیاتی الجھن کو مذید تقویت کا باعث بن رہی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ محکمہ واسا کی ناقص کارکردگی کے بدولت عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ٹینکر مافیا اور محکمہ واسا کے گٹھ جوڑ نے عوام کو پانی سے محروم کردیا ہے۔فی ٹینکر کی قیمت 3000 تک پہنچ گئ دوسری طرف کویٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پیڑول کی قلت نے تیل کی قیمتوں میں غیر قانونی طور پر ہوشربا اضافہ کردیا لیکن حکومت و انتظامیہ نہ ٹینکر مافیا اور نہ ہی پیڑول مافیا کے خلاف
کارروائی کررہی ہے۔جو قابل مذمت ہے۔بیان میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت نے اداروں کی طرع عوام کی زندگی بھی مفلوج کرکے رکھ دی۔جو صوبے اور اس کے عوام کے ساتھ ظلم کی انتہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں