قلات، عید کے روز بھی پانی ناپید، عوام بوند بوند کو ترس گئے

قلات:قلات کے کلی خیل ون اور کلی روشہر کے مکین عید کو بھی پانی کے بوند بوند کو ترس گئے، علاوہ کربلا کا منظر پیش کرنے لگا، عید گزرنے کے بعد بھی سرکاری ٹیوب ویل کی مرمت نہ ہوسکی، مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،علاقہ مکین دور سے گیلن اور بالٹیوں میں پانی لانے اور مہنگے داموں واٹر ٹینکرز کے زریعے پانی خریدنے پر مجبور ہیں، علاقہ مکینوں نے صوبائی محتسب اعلی، ڈی سی قلات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قلات کے کلی خیل ون اور روشہر کا سرکاری ٹیوب ویل جوکہ عید سے قبل خراب تھا جوکہ تاحال خراب ہے علاقہ کربلا کا منظر پیش کرنے لگے ہیں۔ علاقہ مکینوں کیمطابق محکمہ کو بار بار شکایت کے بوجود شنوائی نہیں ہورہی۔ انہوں نے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں