نوازشریف کی بیماری کو متنازعہ بنانا بدترین سیاست ہے‘ احسن اقبال

لاہور:مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوازشریف کی بیماری کو متنازعہ بنانا بدترین سیاست ہے،نوازشریف بہت خوددار انسان ہیں،اگر حکومت نے کوئی ایسی صورتحال بنائی تو وہ اپنا علاج چھوڑ کرآ پاکستان جائیں گے پھر حکومت کو لگ سمجھ جائے گی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو رشتوں کا احساس نہیں،جب باپ بیمار ہوتو بیٹی تڑپتی ہے۔مریم نوازکی ضمانت میرٹ پرمنظورہوئی ہے انہیں زبردستی ای سی ایل پر رکھنا غلط ہے، ہائیکورٹ میں ان کا کیس چل رہا ہے امید ہے انہیں باہر جانے کی اجازت دی جائے گی۔انہوں نے شہباز شریف کی واپسی کے حوالے سے کہ نوازشریف کی صحتیابی تک شہبازشریف کو ان کیساتھ رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو بجٹ بنانے کا موقع دینا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں