اسپین میں ہیلتھ ورکرز اپنے ساتھی کی موت پر غم سے نڈھال

اسپین میں ہیلتھ ورکرز اپنی ساتھی ورکر اسٹیبن کی موت پر غم و دکھ میں ڈوب گئے اور ساتھی کو سلام پیش کرنے کے وقت غم میں نڈھال ہو گئے۔ اسٹیبن کورونا کی وجہ سے 13 اپریل کو ہلاک ہوئے تھے۔ اسپین کی جانب سے بدھ کے دن کورونا وائرس سے لگائی گئی کچھ پابندیوں کو اٹھا دیا تھا جبکہ نئے کیسز کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خوف سے اسپین میں مختلف کمپنیوں نے ہیلتھ ورکرز کو سامان مہیا کئے ہیں۔ اسپین کورونا وائرس کے شکار ان ممالک میں شامل ہے جہاں کورونا بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا چکا ہے۔ کورونا میں اب تک تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 65 ہزار تک پہنچ چکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 17 ہزار ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں