فرانسیسی طیارہ بردار بحری جہاز میں کورونا وائرس پھیل گیا،50افراد میں تصدیق

پیرسِفرانسیسی طیارہ بردار بحری جہاز چارلس ڈیگال کے عملے میں کورونا وائرس پھیل گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق فرانسیسی حکام نے کہا کہ بحری جہاز کے عملے کے 50 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی جبکہ جہاز کے 3 ملاحوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ جہاز میں فوجی اہلکاروں، عملے کے ارکان سمیت ایک ہزار 760 افراد سوار ہیں اور کورونا سے متاثرہ مریضوں کو جہاز کے اندر ہی طبی سہولیات میسر ہیں۔طیارہ بردار جہاز کے دیگر عملے کا ٹیسٹ لینے کا عمل جاری ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 لاکھ 52 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں