بلوچستان اسمبلی اجلاس، نصراللہ زیرے کو پیاس بھی لگے تو وہ ایجنسیوں اور ادارو ں پر الزام لگا دیتے ہیں، ضیاء لانگو

کوئٹہ(انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی اجلاس، نصراللہ زیرے کو پیاس بھی لگے تو وہ ایجنسیوں اور ادارو ں پر الزام لگا دیتے ہیں، بلوچستان اسمبلی اجلاس سے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نصراللہ زیرئے کو پیاس بھی لگے تو وہ ایجنسیوں اور اداروں پر الزام لگا دیتے ہیں جس ٹیکس کی وہ بات کررہے ہیں وہ انہی کی حکومت میں لگایاگیا ہم نے ان کی حکومت میں بنائی گئی کئی چینوں کو ختم کیا ہندوسمیت پوری اقلیتی برادری کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے وڈھ میں ہندو تاجر کے قتل کے بعد حکومت نے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے کارروائی کی کچھ افراد کو گرفتار کیا گیا ایف آئی آر بھی کاٹی گئی مگر موقع پر موجود افراد نے شناخت پریڈ میں ان کی شناخت نہیں کی جس پر گرفتار افراد عدالت سے رہا ہوگئے انہوں نے کہا کہ2021ء میں ہندو برادری کے افراد کے ساتھ بدامنی کے 2واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں جنوری میں ہندو لڑکی کا اغواء کے بعد زیادتی اور قتل کا واقعہ شامل ہے اس کے ملزمان 9اپریل کو گرفتار ہوگئے 27جولائی کو ہرنائی میں واقعہ پیش آیا ہے عوام تعاون کریں اور ملزمان کی نشاندہی میں مدد کرے انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ کو ہرنائی میں سیکورٹی کے خصوصی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے لیکن حکومت کو عوام کے تعاون کی بھی ضرورت ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں