عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے، ثمینہ ممتاز زہری
کوئٹہ: بلوچستان کے عوام صوبہ میں ترقی چاہتے ہیں مخالفین کی تنقید برائے تنقید کوبلوچستان کے عوام مسترد کر چکے ہیں ان خیالات کا اظہار سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کے جام حکومت کے بلوچستان کی ترقی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں جو مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہے بلوچستان میں ترقیاتی کاموں کو عوام میں پذیرائی حاصل ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ کھوکھلے نعروں سے بلوچستان کو بیوقو ف نہیں بنایا جاسکتا بلوچستان کے عوام باشعور ہو چکے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ جام حکومت ہی ان کے مسائل حل کر سکتی ہے ہمارے عوامی ترقیاتی منصوبے ہی مخالفین کی سیاسی میدان میں ناکامی کا ثبوت ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ وزیراعلیٰ جام کمال خان کی حکومت ہی کر سکتی ہے اور اس سلسلے میں حکومت جامع اور ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اور عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں گے بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے انشاء اللہ جلد ان دہشت گرد عناصر کو نیست و نابود کر دیا جائے گاسیکیورٹی اداروں کی وطن کے لئے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اندرونی و بیرونی دشمنوں اور حاسدوں کے منفی ہتھکنڈوں اور دہشت گردانہ منصوبوں کو خاک میں ملا کر سیکیورٹی فورسز کی نگرانی میں سی پیک اور گوادر منصوبے کامیابی سے جاری و ساری ہیں جو جلد مکمل ہو جائیں گے بلوچستان میں جاری بڑے منصوبوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور عوام کے مسائل حل ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی تین سالہ کارکردگی پچھلی کئی دہائیوں کی کارکردگی سے بہتر ہے اور جام کمال خان کی قیادت میں بلوچستان تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ عوامی ترقی و خوشحالی سیاسی مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی اور آئندہ انتخابات میں بھی بلوچستان عوامی پارٹی اپنی کارکردگی کی بنیاد اورعوامی حمایت و طاقت سے مخالفین کو ناک آؤٹ کرے گی۔


