بیسمہ، داخلی و خارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ جاری

واشک:لیویز فورس کی جانب سے بسیمہ کے داخلہ و خارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ جاری،عوام سے لیویز فورس کے ساتھ تعاون کی اپیل تفصیلات کے مطابق بسیمہ میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر بسیمہ جہانزیب نور شاہوانی کی خصوصی ہدایت پر لیویز فورس کی جانب سے بسیمہ کے داخلی و خارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ کیا جارہا ہے،لیویز فورس نے بسیمہ میں چوری کے بڑھتے ہوئے وارداتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے مختلف شاہراہوں پر ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ تیز کردیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر بسیمہ جہانزیب نور شاہوانی نے بسیمہ کے عوام سے لیویز فورس کے ساتھ بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ بسیمہ میں امن و امان کو بہتر طریقے سے بحال کی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں