کراچی: فائرنگ کے واقع میں ملوث چار پولیس افراد گرفتار

کراچی: پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے واقع میں ملوث چار پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا ہے، گرفتار پولیس اہلکاروں نے ایک اجتماع میں ہوائی فائرنگ کیا تھا جس سے ایک خاتون کو گولی لگی تھی جو بعدازاں زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوئی تھی۔ اس واقع پر پولیس نے ردعمل دیتے چاروں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ ایک فلاحی ادارے کی طرف سے راشن تقسیم کرنے کا پروگرام جاری تھا کہ بھگڈر مچ گئی تھی جس کے بعد انتظامیہ نے پولیس کو فون کرکے بلایا تھا لیکن اجتماع نے پولیس اہلکاروں کو دھکا دیاجس کے بعد پولیس اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کی جس سے اپنی گھر کی کھڑکی میں کڑی ایک خاتون کو گولی لگی جس کو فورا اسپتال منتقل لیا لیکن وہ جانبر نہیں ہوئی اور انتقال کر گئی، جس کے بعد واقع میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں