کورونا وبا، مزید 118افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد سے زائد
اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 118 افراد انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 52 ہزار 112ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3838 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز اس وبا نے مزید 118 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح7.36 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments


