وفاق کی بلاوجہ مداخلت سے کرونا وائرس کے تدارک میں مشکلات بڑھ رہی ہیں، نیشنل پارٹی

کوئٹہ، نیشنل پارٹی کے ترجمان نے کہاہے کہ وفاق کی بلاوجہ مداخلت سے کرونا وائرس کے تدارک میں مشکلات بڑھ رہی ہیں وفاق کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنی آئینی و قانون تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے بجٹ 21۔2020 کے ترقیاتی منصوبوں کو معطل کرتے ہوئے تمام فنڈز کو منجمد کردے اور عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے۔پاکستان میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ نہ ہونے کے برابر ہیں اور پی پی ایز کی اشد ضرورت ہے اگر ملک کی ان ضروریات کو پورا کرنے میں کوتاہی کا مظاہرہ کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا بیان میں کھا گیا کہ بالکل ایسی طرح بلوچستان حکومت کو بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا غیر ضروری بیان بازی سے اجتناب کرتے ہوئے حقیقی اور جنوئن مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے بلوچستان میں چونکہ اپوزیشن نہ ہونے کے برابر ہے اپوزیشن جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کے مطالبات اپنے حلقوں کے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کے اجرا تک ہیں جبکہ بلوچستان کے حالات اچھے نہیں ہیں اگر ان حالات میں بھی ہم حلقوں اور ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کے اجرا تک محدود رہے تو بہت بڑی تباہی ہوسکتی ہے بلوچستان میں کرونا وائرس کو محدود کرنے کے لیے ٹیسٹینگ کیٹس اور بڑے پیمانے پر پی پی ایز کی اشد ضرورت ہے بلوچستان حکومت کو فوری طور پر تمام ترقیاتی منصوبوں کو معطل کرتے ہوئے تمام فنڈز کو منجمد کردے اور تمام فنڈز کو کرونا وائرس کے رکھ تھام پر لگا دے یہ وقت ہے کہ ہمیں تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیتے ہوئے کرونا وائرس کے خلاف موثر اقدام اور حکمت عملی ترتیب دینے کی کوشش کریں بلوچستان میں اگر کرونا وائرس کو محدود رکھنے میں کامیابی عوام کو محفوظ بنانے سکتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں