کورونا وبا،مزید101 افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد سے زائد

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 101 افراد انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 53 ہزار 637 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3559 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 101 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح6.63 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں