ڈاکٹر علی احمد قمبرانی کے 3بھتیجوں اور کلی قمبرانی سے 8 افراد کو ماورائے قانون و آئین اغواء نما گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں،بی این پی
کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں گزشتہ شب کلی قمبرانی میں غیر قانونی طور پر چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی،پارٹی کے ضلعی لیبر سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی کے 3بھتیجوں اور کلی قمبرانی سے 8 افراد کو ماورائے قانون و آئین اغوائنما گرفتاریوں کرنے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے گیا ہے کہ آئے روز کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں ایسے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں اگر ان میں سے کوئی بھی کسی بھی جرم میں ملوث ہے تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے نہ کہ خوف وہراس پھیلا کر خواتین و بچوں کو ذہنی کوفت سے دوچار کیا جائے بی این پی کوئٹہ کی بڑی پارلیمانی جماعت ہے پارٹی نے ہمیشہ ایسے واقعات کی مذمت کی ہے کوئٹہ و بلوچستان کے عوام کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائیگا چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کریں گے گرفتار شدہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے اس کے برعکس بی این پی آواز بلند کرتی رہے گی –


