صوبے کا امن بہتر بنانے کیلئے کسی بھی حد تک جائینگے، عبدالقدوس بزنجو
اوتھل:اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کی جاموٹ ہاوس اوتھل آمد بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما اور ممتاز معروف قبائلی شخصیت وسماجی وڈیرہ محمد حسن جاموٹ سے ون ٹو ون ملاقات علاقائی مسائل اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس دوران انہوں نے کہا کہ غریب عوام کے مسائل حل کرنے کے لئیے حتی الوسیع کوشش کررہے ہیں صوبے میں کسی کو امن تباہ نہیں ہونے دینگے نیک نیتی سے عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئیے سیکورٹی فورسز بہتر انداز میں کام کررہی ہے تفصیلات کے مطابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کی اوتھل آمد کے موقع پر جاموٹ ہاوس پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو سے جاموٹ ہاوس اوتھل میں اوتھل اور کنراج کے وفود نے بھی ملاقاتیں کی جن میں مسلم لیگ (ن) سندھ کے صوبائی نائب صدر موسی جاموٹ۔پیپلزپارٹی لسبیلہ کے صدر معروف قبائلی شخصیت محمد شریف پالاری، وڈیرہ شاہنواز حسن جاموٹ، وڈیرہ رحیم بخش جاموٹ، وڈیرہ شہباز حسن جاموٹ حاجی حسین جاموٹ۔وڈیرہ رحیم بخش جاموٹ، نیشنل پارٹی اوتھل کے رہنما محمد بخش لاسی،وڈیرہ بنگل خان جاموٹ، لعل بخش جاموٹ، وڈیرہ ریحان جاموٹ، ڈاکٹر انور جاموٹ، حبیب اللہ جاموٹ، ڈاکٹر محمد خان جاموٹ، حاجی اکبر جاموٹ سائیں مجید فقیر مانڈڑہ۔اللہ ڈنہ بندیچہ، علی خان شاہوک، سومار شاہوک، وڈیرہ اللہ بخش جاموٹ یاسین صابرہ ایڈوکیٹ انور جاموٹ۔رشید جاموٹ۔احمد جاموٹ اور دیگر کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے اور اس دوران میر عبدالقدوس بزنجو اور وڈیرہ محمدحسن جاموٹ نے آپس میں ون ٹو ون ملاقات بھی کیں اور مختلف سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


