ترکی، ناکام بغاوت کے الزام پر 214 فوجی اہلکاروں کو گرفتار

استنبول:ترک پولیس نے 214 فوجی اہلکاروں کو حراست میں لینے کیلئے کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے جن پر 2016 کی ناکام بغاوت سے مبینہ روابط رکھنے کا الزام عائد ہے۔سرکاری خبررساں ایجنسی انادولو نے منگل کو بتایا کہ مغربی شہر ازمیر کے پراسکیوٹرز کے حکم پر کی جانیوالی کارروائیوں کے نتیجے میں 41 صوبوں میں 137 گرفتاریاں کی جا چکی ہیں۔مشتبہ افراد میں حاضر سروس فوجی اور ناکام بغاوت کی کوشش پر نکالے جانیوالے فوجی سکول کے سابق طلبا شامل ہیں۔پراسکیوٹرز نے کہا ہے کہ مشتبہ افراد امریکہ میں مقیم ترک عالم دین فتح اللہ گولن کی سربراہی میں چلنے والے نیٹ ورک سے مبینہ روابط رکھتے ہیں۔ترک حکومت کی جانب سے گولن اور اس کے نیٹ ورک پر جولائی 2016 میں ہونیوالی بغاوت کے ماسٹر مائنڈ ہونے کا الزام عائد کیا جاتا ہے جس میں 250افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں