قلات، پولیس کی کارروائی، ڈیڑھ کلو دھماکہ خیز مواد برآمد

قلات:پولیس نے قلات کو بڑی تباہی سے بچا لیا ڈیڑھ کلو IEDبرآمد کرکے ناکارہ بنا دیا پولیس ذرائع کیمطابق قلات پولیس کو مخبر خاص نے اطلاع دی کہ کلی گوم میں ایک ویران گھر میں ایک مشکوک گیلن پڑا ہوا ہے اس اطلاع پر جناب ایس پی قلات عبدالروف بڑیچ کی ہدایت پر ڈی ایس پی قلات غلام حسین باجوئی و ایس ایچ او قلات نذیر احمد عمرانی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر ویران حویلی کو کارڈن کیا اور اسپیشل برانچ کے B.Dٹیم کو بلا کر ایکسپلو زو تقریبا ڈیڑھ کلو (IEDمین چارجر)ڈیٹو نیٹر تار جبکہ ڈیٹو نیٹر ضائع کیا۔ جوکہ کسی بھی بہت بڑی تباہی کا باعث بن سکتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں