بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے مثالی ادارے قائم کرنا چاہتے ہیں، سردار یار محمد رند

کوئٹہ:صوبائی وزیر ہائیر اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے مقامی سطح پر ایسے مثالی ادارے قائم کرنا چاہتے ہیں جس سے ایک غریب کے بچے کو بھی وہی معیاری تعلیمی سہولت پر میسر ہو جو گھوڑا گلی لارنس کالج میں ایک صاحب حیثیت فرد کے بچے کو حاصل ہوتی ہے وزارت تعلیم کی ذمہ داری کسی ذاتی مفاد کے لئے نہیں بلکہ تعلیمی ترقی کے اس خواب کو پایا تکمیل تک پہنچانے کے لئے قبول کی ہے جس کا وعدہ ہم نے اہلیان بلوچستان سے انتخابی منشور میں کیا تھا وزیر اعلی سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں اندرون بلوچستان فروغ تعلیم کا جو خواب دیکھا ہے اس کی تکیمل چاہتے ہیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اجتماعی مفاد کے ان تجویز کردہ تعلیمی منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا کارکنوں اور خیر خواہوں کے مشکور ہیں جنہوں نے خلوص اور محبت دی اور تعلیمی ترقی کے خواب کی تعبیر کے لئے دوبارہ وزارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر اصرار کیا ہم سے جس قدر ممکن ہوا بلوچستان اور یہاں کے عوام کی خدمت کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزارتی ذمہ داریاں سنبھالنے کے موقع پر کارکنوں کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل سردار یار محمد رند سول سیکرٹریٹ پہنچے تو پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا پھول نچھاور کئے اور ان کے حق میں نعرہ بازی کی دفتر پہنچنے پر سردار یار محمد رند نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں نظر انداز کئے جانے والے پارٹی کارکنوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے نظریاتی کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں جن کی سرپرستی ہمارا فرض ہے انہوں نے کہا کہ کارکنوں کے مسائل کو سننے اور ان کے حل کیلئے جلد ہی ایک پبلک سیکرٹریٹ قائم کریں گے جہاں پارٹی کے فوکل پرسن تعینات کئے جائیں گے اس کے علاوہ اکتوبر سے بلوچستان بھر میں پارٹی کی فعالیت کے لئے ضلعی سطح پر مشاورتی اجلاس منعقد کئے جائیں گے پی ٹی آئی بلوچستان کے کارکنوں کو ابن الوقت افراد کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے سردار یار محمد رند نے کہا کہ بحیثیت وزیر میرٹ کے برخلاف ایک بھی تدریسی بھرتی نہیں ہوئی اساتذہ مستقل کے معماروں کے رہنما ہیں اور ہماری کوشش ہوگی کہ ٹیچرز کا تقرر خالصتا میرٹ اور صرف میرٹ پر ہی ہو سردار یار محمد رند نے کہا کہ بلوچستان میں معیاری تعلیم کے فروغ کے اسی مشن پر گامزن ہیں جس کا پختہ عزم ہم نے روز اول کیا تھا بلوچستان کا ہر ایک بچہ ہمیں اپنے بچوں کی طرح عزیز ہے اور میری خواہش ہے کہ اگر سردار رند کا بیٹا لارنس کالج میں تعلیم حاصل کرتا ہے تو بلوچستان کے ایک کسان ہاری بزگر اور مزدور کے بچے کو بھی مقامی سطح پر ویسی ہی معیاری تعلیم کی سہولت اس کی دسترس میں گھر کی دہلیز پر میسر ہو،سردار رند نے کہا کہ کارکنوں و خیر خواہوں کے پرزور اصرار پر دوبارہ وزارتی ذمہ داریاں اسی عزم کے ساتھ سنبھالی ہیں کہ بلوچستان کے ہر بچے کو معیاری تعلیم کی سہولت فراہم کرنا بدستور ہمارا نصب العین رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں