قلات، نیمرغ کی گیارہ ہزار کے وی بجلی کی تاریں ٹوٹنے سے شہر میں تاریکی

قلات:قلات کے علاقہ نیمرغ کو جانے والی گیارہ ہزار کے وی بجلی کی تاریں ٹوٹ کر گرنے سے نیمرغ میں گزشتہ ایک ہفتے سے تاریکی کا راج، پانی ناپید، نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی، عوام کو مشکلات کا سامنا، کئی بار درخواست دینے کے باجود نوٹس نہیں لیا جارہا، تفصیلات کیمطابق قلات کے علاقے نیمرغ کے قبائلی و سیاسی رہنماوں میر سخی عبدالرحیم ساسولی، میر کلیم اللہ ساسولی، حاجی رحمت اللہ ساسولی، نصیب اللہ ساسولی و دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نیمرغ کھنڈ کے ایریا میں گزشتہ ایک ہفتے سے گیارہ ہزار کے وی بجلی کے تاریں ٹوٹ کر گرنے سے علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے یہاں کے لوگوں کا واحد، زریعہ معاش زمینداری ہے ایک ہفتہ سے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے زمینداروں کا برا حال ہے جبکہ پینے کا پانی بھی ناپید ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ کئی بار کیسکو ایس ڈی او اور لائن سپریٹنڈنٹ کو درخواست دی کہ نیمرغ کنڈ کے ایرا میں گیارہ ہزار Kv تاریں گر چکی ہیں ان کی مرمت کیا جائے مگر عملدرآمد نہیں ہورہا انہوں نے کہا کہ اگر دو دن کے اندر بجلی بحال نہیں کیا گیا تو زمینداروں کے ساتھ مل کر مین آرسی ڈی شاہراہ بلاک کرینگے جس کی تمام تر زمہ داری کیسکو حکام قلات پر ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں