جام کمال مزید رسوائی سے بچنے کیلئے استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں، زابد ریکی
کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی حاجی ذابد علی ریکی نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کومشورہ دیاہے کہ کم وقت رہ گیاہے مزید رسوائی سے بچنے کیلئے اپنی استعفیٰ دیکر گھر چلاجائے۔گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن رکن اسمبلی حاجی زابد ریکی کا وزیراعلی بلوچستان کو مشورہ دیاہے کہ آپ فد نہ کریں اس سے مزید رسوائی ہوگی،زابد رایکی نے کہاکہ وقت کم رہ گیا ہے عدم اعتماد سے قبل اپنی استعفی دے دیں اب اللہ حافظ کہہ کر چلیں جائیں۔
Load/Hide Comments


