لسبیلہ ریئلٹی کی مد میں پونے 2ارب روپے سالانہ حکومت کو دے رہا ہے، ڈی جی مائنز منرل

حب(نمائندہ انتخاب)بلوچستان میں کان کنی کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے صوبائی حکومت اقدامات اٹھارہی ہے صوبے میں معدنیات کے شعبے اور اس سے منسلک محنت کشوں اور مائن اونرز کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کام ہو رہاہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ محکمہ مائینز اینڈ منرل کے ملازمین اور مائن اونرز کو سرکاری دفتروں تک رسائی کیلئے بھی اقدامات اٹھائے گئے یہ بات ڈائریکٹر جنرل مائینز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ بلوچستان عبداللہ شاہوانی نے گزشتہ روز حب میں محکمہ مائینز اینڈ منرل کے نئے ڈائریکٹریٹ کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی افتتاحی کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حب محمد احمد ظہیر،ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ساؤتھ زون محمد زمان خان،محکمہ جنگلات حب کے آفیسر عبدالستار موندرہ،ڈائریکٹر آکشن مائینز اینڈ منرل بلوچستان امیر حسین لاسی،ڈائریکٹر حب سید رفیع اللہ خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ناصر شیخ،رائلٹی آفیسر حب محمد دین موندرہ،معززین،مائن اونر سردار عبدالرشید پھورائی،نصیر رونجھو،یوسف بلوچ،عبداللہ شاہوانی،جمیل باریجہ و دیگر بھی موجود تھے،ڈی جی مائینز اینڈ منرل بلوچستان عبداللہ شاہوانی نے کہاکہ پورے بلوچستان میں سیندک چاغی کے بعد ضلع لسبیلہ رائلٹی کی مد میں سب سے زیادہ ریونیو پونے دو ارب روپے سالانہ صوبائی حکومت کو دے رہاہے انھوں نے بتایا کہ ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور ملازمین کی کاوشوں اور حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں موجود ہ ریونیو میں بتدریج اضافہ ہو رہاہے انہوں نے بتایا کہ حب میں 5کروڑ روپے کی لاگت سے نئے ڈائریکٹریٹ کا قیام میں لایا گیا ہے جبکہ ماربل سٹی کے مقام پر چیک پوسٹ اور ویٹ اسٹیشن کے قیام کے ساتھ ہی دو ایکڑ سرکاری اراضی لی گئی ہے جس پر ملازمین کیلئے کالونی اور ڈائریکٹر بنگلوز تعمیر کیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ دو رینجز کو اپ گریڈ کیا گیا ہے ان میں حب اور لورالائی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں