تربت،بھتہ خوری میں ملوث کسٹم سپاہی سمیت تین افراد گرفتار

تربت :ڈپٹی کمشنر کیچ نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث کسٹم سپاہی سمیت تین افراد کو گرفتارکرلیاہے۔ڈپٹی کمشنر کیچ کے مطابق گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کی جانب سے معمول کی چیکنگ کے دوران کیسک میں بیکری ودیگر سامان سے برا پک اپ ملا جو مشتبہ افراد کی جانب سے روکا گیاتھا جس پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ افراد سے ان کی شناخت دریافت کی جس میں سے ایک محکمہ کسٹم کا سپاہی نکلا جو یونیفارم میں ٹرک ڈرائیوروں سے بھتہ وصولی میں ملوث تھے۔گرفتار افراد سے 75ہزار روپے،ایم ایس جی،پسٹل،کرولا گاڑی،ڈبل کیبن پک اپ،دوربین وغیرہ قبضے میں لے لیاہے مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں