کراچی، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 4 ہزار سے زائد افراد گرفتار

کراچی وپولیس نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر 20 دنوں میں 4 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔کراچی پولیس کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور ترجمان کراچی پولیس نے اس حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ترجمان کے مطابق 23 مارچ سے 16 اپریل تک خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 1393 مقدمات درج کیے گئے جس میں 4039 افراد کو خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ 16 اپریل کو 85 ایف آئی آرز درج اور 331 افراد کو گرفتار کیاگیا جب کہ 78 رکشے، 2 گاڑیوں اور 83 موٹ رسائیکلوں کو بھی ضبط کیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں