بیلا، محکمہ جنگلات و ٹمبر مافیا کی ملی بھگت، درختوں کی بے دریغ کٹائی جاری
بیلا:محکمہ جنگلات بیلا کے ذمہ داران کی ٹمبر مافیا سے ملی بھگت درختوں کی بے دریغ کٹائی کا سلسلہ جاری محکمہ جنگلات کے افسر اور اہلکار مبینہ رشوت ستانی میں مصروف ہیں تفصیل کے مطابق بیلا میں محکمہ جنگلات کے رینج فاریسٹ آفیسر اور فاریسٹ گارڈز کی ٹمبر مافیا سے ملی بھگت کے سبب قیمتی درختوں کی کٹائی عروج پر ہے ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مذکورہ آر ایف او بیلا نے اپنے دو فاریسٹ گارڈز کو مین آر سی ڈی شاہراہ پر لکڑیوں کی ترسیل کرنے والے ٹرکوں اور ٹریکٹرز سے نذرانے وصول کرنے کی ڈیوٹی پر لگا رکھا ہے عوامی حلقوں نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے درختوں کی بے جا کٹائی اور محکمہ جنگلات بیلا کے آر ایف او اور فاریسٹ گارڈز کی ٹمبر مافیا سے مبینہ ملی بھگت اور رشوت ستانی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈسڑکٹ فاریسٹ آفیسر لسبیلہ کی خاموشی کو بھی معنی خیز قرار دیا ہے اور محکمہ جنگلات کے اعلی حکام سے فوری کاروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔


