کورونا کی وجہ سے رہا ہونیوالا خوشی میں فائرنگ سے مارا گیا

اردن:عالمگیر وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جہاں متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن اور جزوی کرفیو نافذ کیا جا رہا ہے تو وہیں جیل میں موجود قیدیوں کو رہا کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔حال ہی میں اردن میں کورونا وائرس کے پیشِ نظر ایک قیدی کو رہا کیا گیا جس کی رہائی پر اس کے کزن کی جانب سے خوشی میں ہوائی فائرنگ کی گئی لیکن اس دوران گولی غلطی سے رہائی پانے والے شخص کو ہی جالگی جس سے گھر میں خوشی کا سماں ماتم میں بدل گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 46 سالہ ساری سلیم نامی شخص جب رہا ہو کر گھر آیا تو اسے خوش آمدید کہنے کے لیے اس کے گھرکے پاس رشتے دار اور پڑوسی موجود تھے جب کہ اس خوشی کیموقع پر اس کے کزن کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی جو کہ غلطی سے رہا ہونے والے کے سر پر لگی۔پولیس اور متوفی کے گھر والوں نے بتایا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والا احمد سلامہ نامی شخص ہلاک ہونے والے قیدی کا دور کا کزن تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں