ہوشاپ واقعے میں شہید بچوں کے لوحقین کو روکنا قابل مذمت ہے, آل پارٹیز کیچ

تربت(نمائندہ انتخاب) آل پارٹیز کیچ کے ترجمان نے سانحہ پرکوٹگ ہوشاپ کے لواحقین کی دونوں بچوں کی میت کے ساتھ کوئٹہ جانے والے قافلے کو روکنے کی شدید مذمت کی ہے، ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میتوں کو کوئٹہ لے جانے والے قافلے کو راستے میں روک کر تنگ کرنا انصاف کے حصول میں روڑے اٹکانا ہے، انہوں نے کہاکہ آل پارٹیز کیچ انصاف کے حصول کے لیے متاثرہ فیملی کے ساتھ ہے اور ہر قدم ان کو سپورٹ کرتی رہے گی، ترجمان نے کہا کہ اس سانحہ میں دو بچوں کی شہادت ہوئی اور ایک بچہ ابھی تک زخمی حالت میں زیر علاج ہے، تربت میں تین دنوں سے احتجاج کر نے کے بعد انصاف نہ ملنے کی وجہ سے فیملی نے مجبور ہوکر کوئٹہ کی طرف مارچ کیا ہے مگر ان کو راستے میں روک کر پر امن جمہوری احتجاج سے روکنا غیر آئینی اور غیر قانونی عمل ہے جس کی آل پارٹیز کیچ سخت مذمت کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں