مچھ، پی ڈی ایم کی کال پر مہنگائی کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی
مچھ:پی ڈی ایم مچھ کا کمرتوڑ مہنگائی کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی مسجد روڑ مچھ سے ضلعی نائب جمعیت علما اسلام مولاناعبدالصمد شاہوانی کی قیادت میں برآمد ہوا شرکا نے موجودہ حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی کی اور احتجاجی شرکا مسجد روڑ سے ہوتے ہوئے ڈاکخانہ چوک پہنچی جہاں احتجاجی ریلی جلسہ کی شکل اختیارکرگئی مظاہرین سے نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر خدائے رحیم بلوچ مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما حاجی امیر زادہ کوھستانی جمعیت علما اسلام کچھی بولان کے نائب امیر مولانا عبدالصمد شاہوانی جمعیت تحصیل مچھ کے عہدیداران حافظ صدیق سمالانی مولانا حسن شاہ ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمرتوڑ مہنگائی نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنادی نااہل حکومت نے مہنگائی کرکے عوام کو پریشان کردیا ہے مہنگائی کے سبب عوام یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ آٹا لیں، چینی لیں یا اپنے بچوں کو تعلیم دلائیں روز بروز ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے، پی ڈی ایم کا جدوجہد پٹرول، گیس، بجلی کے بم عوام پر گرانے والی حکومت کے خاتمے تک جاری رکھے گا ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا نااہل وزیر اعظم غربت کو ختم کرنے کے بجائے مہنگائی کرکے غریبوں کو ختم کررہے ہیں پی ڈی ایم مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا بلکہ موجودہ حکومت کے ہر ظلم کیخلاف بھرپور اور منظم انداز میں آواز بلند کرتا رہے گا عوام مہنگائی بیروزگاری کے خاتمے کیلئے پی ڈی ایم کیساتھ دیں اور پی ڈی ایم کی احتجاجی مظاہروں کو اپنی شرکت کو یقینی بنائے۔


