پنجگور واقعہ کی براہ راست ذمہ داری نئے وزیراعلی و انکے ساتھی ہم آواز ایم پیز پر ہے،امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(این این آئی)سپریم کورٹ بار ا یسوسی ایشن کے سابق و صدر سینیٹر (ر)امان اللہ کنرانی نے پنجگور کے علاقے وشبود میں دو افراد کی شہادت کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت و درجات کی بلندی کی دْعا کے ساتھ ایک بیان میں کہا ہے کہ اب تو حالات کی براہ راست ذمہ داری نئے وزیراعلی و انکے ساتھی ہم آواز ایم پیز پر ہے جیسے ایک وقت میں نواب رئیسانی کے دور میں 80 اہل تشیع شہداء کے سانحہ کے خلاف دھرنا احتجاج کرکے انکی حکومت ہٹائی گئی مگر اگلے چند دنوں بعد ہزارہ ٹاون میں 140 افراد کو شہید کیا گیا مگر کسی کا بال تک بھیگا نہیں ہوا اسی طرح پنجگور کا واقعہ بھی ماضی کے تسلسل میں افسوسناک و اہمیت کا حامل ہے انہوں نے کہاکہ اب لوگ پوچھتے ہیں ہو شاب کے سنگین و افسوسناک و ریاستی دہشتگردی کے الزام میں ہائی کورٹ کے حکم کی بجا آوری میں تین بلوچ آفیسر تو فورا”معطل ہوگئے مگر ایف آئی آر میں FC کی ایزدی کے باوجود کون ایف سی کا سپاہی پابہ جولان ہوا؟ یا پھر بلوچ کی موت اور سزا بھی بلوچ کے لئے ہے باقی سب پوتر ہیں بلوچ کو صرف وزارتوں سے بہلایا جائے گا وزیر اعلی وزیر اعلی کا ناٹک رچا کر اصل مسائل سے توجہ ھٹایا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں