طالب علم سہیل بلوچ سمیت تمام لاپتہ افراد کو منظر عام پر لایا جائے،بی این پی
دالبندین: بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی کے آرگنائزر محمد بخش بلوچ نے اپنے ایک بیان ڈسٹرکٹ نوشکی سے تعلق رکھنے والے بلوچستان یونیورسٹی مطالعہ پاکستان کے ہونہار طالب علم سہیل احمد بلوچ مبینہ طور پر گمشدگی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سہیل احمد بلوچ بلوچستان یونیورسٹی کا ایک قابل اور ذہین طالبعلم تھا جو کہ اپنے قوم کے روشن مستقبل کیلئے یونیورسٹی میں پڑھ رہا تھا مگر افسوس کہ وہ گزشتہ روز سے لاپتہ ہے مگر افسوس کے ساتھ اس کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے بلکہ میڈیا بھی اس پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی بحیثیت قومی پارٹی کے اپنے لوگوں کے ساتھ کسی بھی ناانصافی پر خاموش نہیں رہیں گی بلکہ عدالت عالیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ طالب علم سہیل بلوچ سمیت تمام لاپتہ افراد کو منظر عام پر لایا جائے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے بلوچستان کے لوگوں کے احساسات کو مدنظر رکھ کر وزارتوں اور مراعات کے بدلے اس لیے لاپتہ افراد کی بازیابی مانگیانہوں نے کہا کہ حکومت وقت نوجوان طالبعلم سہیل بلوچ اور دیگر لاپتہ نوجوانوں کو بازیاب کرانے میں کردار ادا کریں۔


