جام کمال کے اقتدار کے سہارے غیرقانونی کاروبار کے الزام پر گلوجاموٹ کا مبشر رانا کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

اوتھل:گزشتہ روز ایک نجی چینل کے اینکر پرسن نے ایک جھوٹا دعویٰ کرکے میرے اوپر جھوٹا الزام لگایا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان کے اقتدار کے سہارے پر ایرانی ڈیزل اور چھالیہ کا کاروبار کرتا ہے جو سراسر غلط اور بے بنیاد من گھڑت الزام تراشی ہے اور اس اینکر کو میں عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کرکے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کروں گا ان خیالات کا اظہار بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر ضلعی رہنما غلام محمد عرف گلو جاموٹ نے ارمابیل پریس کلب اوتھل میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ہے کہ گزشتہ روز آج نیوز چینل کے پروگرام آج مبشر رانا کے ساتھ کے اینکر رانا مبشر نے ہمارے اوپر جھوٹے الزام لگا کر یہ دعویٰ کیا ہے کہ گلو جاموٹ وزیراعلی بلوچستان کے فرنٹ میں ہیں، اور وزیراعلی بلوچستان کے سہارے پر ایرانی ڈیزل اور چھالیوں کا کاروبار کرتا ہے جسکی میں سختی سے تردید کرتا ہوں اور یہ تمام الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں اور میں اس اینکر کو عدالت میں کھڑا کروں گا اور اس حوالے سے ہم نے اپنی لیگل ٹیم سے مشاورت شروع کردی ہے اور اس حوالے سے جلد اس اینکر کو لیگل نوٹس روانہ کیا جائیگا انہوں نے مزید کہا کہ اس چینل کے مقامی رپورٹر نے بھی اپنے موقف میں یہی بات ظاہر کی ہے کہ جن لوگوں پر الزام لگایا گیا ہے وہ بندے صرف وزیراعلی بلوچستان نواب جام کمال خان عالیانی کے ملازم ہیں اور وہ فرنٹ مین نہیں ہیں اور نہ ہی ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں غلام محمد عرف گلو جاموٹ نے کہا کہ ہم صرف وزیراعلی بلوچستان نواب جام کمال خان عالیانی کے ورکر ہیں، ہم پیمرا کے حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مزکورہ پروگرام کے اینکر کی من گھڑت رپورٹنگ کا سخت نوٹس لیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں